
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
سید علی حسین کی مولانا ناظر عباس تقوی سے ملاقات، الیکشن میں کامیابی کیلئے دعا کی درخواست
شیعہ نیوز: استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ صوبائی اسمبلی پی ایس 98 و این اے 235 سید علی حسین نے مولانا سید ناظر عباس تقوی سے گلستان کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سید علی حسین نے حلقے میں اپنی فعالیت سے آگاہ کیا اور مولانا ناظر عباس تقوی سے الیکشن میں کامیابی کیلئے دعا کی درخواست کی۔ ملاقات کے دوران باہم دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا ناظر عباس تقوی نے سید علی حسین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔