پاکستانی شیعہ خبریں

زمینوں پر قبضہ کرنیوالے منصوبہ سازوں کیخلاف علم بغاوت بلند کرینگے، سید علی رضوی

شیعہ نیوز: ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر آغا سید علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ زمینوں پر قبضے کیلئے ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، ماحول بناکر زمینوں پر قبضے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے مگر ہم حکومت کی نیتوں سے اچھی طرح واقف ہیں، حکومت کی نظریں بلتستان کے خوبصورت مقامات پر لگی ہیں، ہم متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ حکومت باز رہے اور عوام کے صبر کا مذید امتحان نہ لے۔ انہوں نے کہا کہ نت نئے حربے استعمال کر کے ہماری زمینیں ہتھیانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، نئی فورس کو یہاں لانے کا مقصد عوام کو طاقت کے بل بوتے پر دبانا ہے مگر ہم کٹیں گے، مریں گے اپنے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، چودہ محرم کے بعد عوام کو جمع کریں گے، ان سے مشاورت کر کے زمینوں پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے خلاف علم بغاوت بلند کریں گے۔ ظالم جابر حکمرانوں کے خلاف صف آرا ہونا ہی درس کربلا ہے، ہم اپنے عوام کے حقوق کا تحفظ ہر صورت میں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button