مشرق وسطی

سید عمار حکیم کا رہبر معظم اور ایرانی عوام کے نام تعزیتی پیغام

شیعہ نیوز: عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ایران کے صدر اور ممتاز اسلامی سیاسی شخصیت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی خبر پر سن کر دلی افسوس ہوا۔

رپورٹ کے مطابق عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ممتاز اسلامی سیاسی شخصیت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی خبر پر سن کر دلی افسوس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر اللہ کا رہبر معظم انقلاب کے نام تعزیتی پیغام

ہم ایران اور خطے کی انقلابی، سیاسی اور ثقافتی زندگی میں شہید فقید کے نمایاں کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اور شہید کے اہل خانہ اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہید اور ساتھیوں کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button