مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کا تمام محاذوں پر مقابلہ کیا جانا چاہئیے, حسن نصراللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے امریکہ کو علاقے کی تمام جنگوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہئیے کہ وہ تمام محاذوں میں امریکا کا مقابلہ کریں۔حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے شہید قاسم سلیمانی ، ابو مہدی مہندس، ان کے شہید رفقاء کے چہلم اور اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران قاسم سلیمانی اورابو مہدی المہندس کو شہید اور سینچری ڈیل کی رونمائی کر کے دو بڑی جارحیت اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایران نے عملی طور پر ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کے مستضعفین کے ساتھ ہے اور عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف فوجی ، اقتصادی ، سماجی ، ثقافتی اور ذرائع ابلاغ کے محاذوں پر نبرد آزما ہے۔حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے انقلاب اسلامی کے نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ایران تمام تر پابندیوں کے باوجود ایرانی عوام کی استقامت سے فوجی، اقتصادی ، سماجی ، ثقافتی اور ذرائع ابلاغ کے محاذوں پر پیشرفت کر رہا ہے اور دشمنوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنا رہا ہے۔سید حسن نصر اللہ نے شہید قاسم سلیمانی کے ممتاز اوصاف بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ایک ایسے کمانڈر تھے جو عارف ، مجاہد اور قوم و ملک کےعاشق تھے اورشہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت نے خطے میں جاری مزاحمت میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ سینچری ڈیل کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں جنگ کے درپے ہے اور فلسطینی عوام اور تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکی منصوبے کے خلاف ڈٹ جائیں۔ امریکہ شیطان بزرگ ہے اور وہ عالمی استکبار اور دہشتگردوں کا حامی ہے اس لئے امریکی اشیاء اور مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button