مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
ایرانی اسپیکر اسمبلی علی لاریجانی کی حسن نصراللہ سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسپیکرعلی لاریجانی نے گزشتہ روز لبنان میں اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد جلال فیروزنیا سفیر بھی موجود تھے۔
المنار نیوز نے خبر دی ہے کہ سید حسن نصراللہ اور لاریجانی نے امریکی نام نہاد امن منصوبہ اور خطے کو لاحق خطرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
علی لاریجانی نے لبنان کے اسپیکر نبیه بری سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ آج علاقائی قومیں صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹ گئی ہیں۔