
سید حسن نصراللہ کرشماتی شخصیت
شیعہ نیوز: سید عزیز حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ جیسی کرشماتی شخصیت کی جامع اور اہم معلومات و واقعات سے مزین منفرد آپ بیتی ہے۔ لبنان، مقاومت، حزب اللہ کے نشیب و فراز، اس سے منسلک افراد اور صیہونیت کے خلاف سرگرم عمل سیاستدانوں، مجاہدین اور شہداء کے بارے اہم معلومات پر مشتمل اس کتاب کا انجمن نور ہدایت نے ترجمہ کرکے اسلامی مقاومت و مزاحمت کے بارے اردو میں موجود کتابوں میں ایک خوبصورت اضافہ کر دیا ہے۔ ایک زاویہ سے یہ کتاب سید حسن نصراللہ سے بالمشافہ ملاقات کے مترادف ہے۔
کتاب کے بارے مقام معظم رہبری، حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی اور معروف محقق و دانشور ڈاکٹر راشد عباس نقوی کے تبصرے کو بھی کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسلامی استقامت و مقاومت و مزاحمت سے معمولی دلچسپی رکھنے والے برادران و خواہران کے لیے اس کتاب کا مطالعہ تنظیمی واجبات میں سے ہے۔ کتاب 6، 7 اور 8 نومبر کو لاہور میں منعقد ہونے والے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی کنونشن کے موقع پر منظر عام پر لائی جا رہی ہے۔