پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تحریک جعفریہ کی تاسیس و تشکیل میں سید وزارت نقوی کا اساسی رول رہا

شیعہ نیوز:شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے تحریک کے بانی رکن اور جنرل سیکرٹری سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کی ساتویں برسی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ سید وزارت نقوی نہ صرف تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما اور گولڈ میڈلسٹ کی حیثیت سے جانے پہچانے جاتے تھے بلکہ وہ ممتاز قانون دان، سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیت کے طور پر بھی معروف تھے اور ہر مکتبہ فکر میں احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ ملی پلیٹ فارم کی تاسیس و تشکیل میں مرحوم کا اساسی رول ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قومیات میں انکی سرگرم شرکت و خدمات لائق تحسین و قدردانی ہیں،علامہ ساجد نقوی کے مطابق سید وزارت نقوی مرحوم نے قائد مرحوم علامہ مفتی جعفر حسین، قائد شہید علامہ عارف الحسینی کے بعد ان کے ہمراہ بھی اپنی ملی و قومی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دیں علامہ ساجد نقوی  نے ان کی ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لواحقین، پسماندگان، عقیدت مندوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے علو درجات کی دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button