پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

30 سال سے اہل تشیع جنازے اٹھا رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر تعلیم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سابق وفاقی وزیر تعلیم و اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی نے پشاور کی جامع مسجد امامیہ میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ دہشتگردی کے بھیانک واقعہ کی ذمہ داری قبول کرے اور وزیر داخلہ شیخ رشید اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرکے مستعفی ہو جائیں کیونکہ 30 سال سے اہل تشیع جنازے اٹھا رہے ہیں اور حکومت دہشتگردی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ افسوسناک واقعہ میں شہید ہونیوالے سپاہی کے جنازے میں تو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نظر آئے لیکن 60 سے زائد شہداء کی نماز جنازہ میں وہ بھی شامل نہیں ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عمران خان نے ملت تشیع کے ساتھ ہمیشہ بے حسی کا مظاہرہ کیا

ان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان، وزیراعظم، وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ اور وزراءکو نماز جنازہ میں شریک ہونا چاہیے تھا اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنا چاہیے تھا، مگر ایسی کوئی اخلاقی قدریں پی ٹی آئی کی حکومت میں نظر نہیں آئیں اور لگتا ہے کہ واقعات جتنے بھی ہو جائیں، حکمران سرد خانے میں بے ہوش پڑے ہیں۔

منیر گیلانی نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے دہشتگردی کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، قومی سلامتی کی ذمہ دار ایجنسیاں دہشتگردوں کے پیچھے چلنے کی بجائے صرف سیاسی انجینئرنگ پر مصروف ہیں جو ان کا بنیادی کام ہے اس سے یہ پہلو تہی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button