
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
سفیر عزا سید ندیم رضا سرور پاکستان پہنچ گئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں و ذاکر اہل بیتؑ، سفیر عزا سید ندیم رضا سرور پاکستان پہنچ گئے۔
سفیر عزا سید ندیم رضا سرور اپنے صاحبزادوں سید علی شناور اور سید علی جی کے ہمراہ ایام فاطمیہ کی مرکزی مجالس عزا میں نوحہ خوانی کیلئے شہر قائد کراچی پہنچ گئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں علامہ فضل عباس قمی کی جبری گمشدگی، شیعہ علماء کونسل کا حکومت کو 3 دن کا الٹی میٹم
کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پرمومنین کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سفیر عزا سید ندیم رضا سرور 9 تا 13 جمادی الاول کراچی کے نشتر پارک میں ہونے والی ایام فاطمیہ کی مرکزی مجالس عزامیں 13 جمادی الاول کونوحہ خوانی و ذکر جناب سیدہؑ کریں گے جبکہ 12 جمادی الاول کو علی شناور اور علی جی نوحہ خوانی کریں گے۔ ان مجالس عزا سے خطاب مولانا سید علی رضا رضوی فرمائیں گے۔