پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سید رونق عباس بخاری وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے صدر منتخب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سید رونق عباس بخاری کو وحدت یوتھ مجلس وحدت مسلمین ملتان ڈویژن کا صدر منتخب کردیا گیا، رونق عباس بخاری امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے سابق جنرل سیکرٹری کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں متنازعہ یکساں نصاب تعلیم اور متنازعہ توہین صحابہ بل فرقہ وارانہ سوچ کا عکاس ہے

مجلس علماء شیعہ جنوبی پنجاب کے صدر، پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان، ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی، جنرل سیکرٹری سردار عون رضا انجم گوپانگ، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال اور دیگر نے اپنے تہنیتی پیغامات میں رونق عباس بخاری کو اپنی حمایت کا یقین بھی دلایا۔

واضح رہے کہ رونق عباس بخاری اس سے قبل امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں مختلف ذمہ داریوں پر کام کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button