پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمر اور اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے23 مارچ یوم قرارد پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے فکر ِاقبال کی روشنی اور قائداعظم کی قیادت میں دو قومی نظریہ کی بنیاد پر کامیاب جدوجہد کے نتیجہ میں پاکستان جیسا عظیم ملک حاصل کیا جو مسلمانوں کی قربانیوں کا ثمر اور اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہماری پہچان اور اساس ہے اور اس کی بقاء اور سلامتی صرف اسی صورت ممکن ہے کہ نوجوان نسل کو اس نظریے کی بنیاد سے متعارف کروایا جائے، یہ ذمہ داری والدین اور اساتذہ کی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور شاگردان کو اس نظریے سے آگاہی دیں، اپنے اسلاف کی جدوجہد اور عظیم قربانیوں کی تاریخ بیان کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں یوم پاکستان پریہ عہد کرنا ہوگا کہ مل کر پاکستان کو ترقی یافتہ بنائینگے

ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز ان دنوں بدترین بحران اور سنگین ترین حالات سے دوچار ہے، مہنگائی، سیاسی بحران، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ جیسے عوامل ملک کی ساکھ کو خراب اور اسکی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں، حکمران اور عوام جب تک مل کر ان درپیش چیلنجز کا مقابلہ نہ کریں ان مسائل پر قابو پانا نا ممکن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر ہر پاکستانی کو خود سے یہ عہد کرنا ہوگا کہ فقیدالمثال قربانیوں سے حاصل کردہ اس وطن کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے بڑوں نے قیام پا کستان کے وقت جو خواب دیکھے تھے، اس میں حقیقت کا رنگ بھر نے کے لیے قوم کو متحد ہوکر اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا، ملک کو بدحالی کی دلدل سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں خلوص نیت سے جدوجہد کرنا ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button