مشرق وسطی

شامی فوج نے حماہ کے مضافات میں البانہ اور تل عثمان نامی علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا

شامی فوج نے حماہ کے مضافات میں البانہ اور تل عثمان نامی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراتے ہوئے کفر نبودہ کی طرف پیش قدمی شروع کر دی ہے۔
شامی فوج کا صوبہ حماہ میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری
یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کی فضائیہ نے بھی اللطمنہ، کفرزیتا، قلعہ مضیق اور الحویز نامی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے انھیں تباہ کر دیا۔
گذشتہ چند روز کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے حماہ، حلب اور ادلب میں فائر بندی کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزی کے بعد روسی جنگی طیاروں نے بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔
واضح رہے کہ شامی فوج کے تازہ حملوں میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے جبکہ شامی فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی نابودی تک ان کے خلاف فوجی کارروائی کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button