مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
شامی عوام کا اسرائیل کے خلاف اور صدر بشارت اسد کے حمایت میں مظاہرے
شیعہ نیوز: شام کے عوام نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے خلاف استقامت پر تاکید کرتے ہوئے ایک بار پھر شام کی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے جولان کے عوام نے فرانسیسی تسلط سے شام کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیاں نکالیں اور بشار اسد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تکفیری گروہوں کی مخالفت اور شام کی فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
مظاہرین نے اسی طرح قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے چنگل سے اپنی سرزمینوں کی آزادی اور اسرائیل کے خلاف استقامت پر بھی تاکید کیا۔
مظاہرین نے شام کے انقلاب کے رہنماوں اور بشار اسد کی تصاویر اور شام کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔