مشرق وسطی
شام، ہیئت تحریر الشام گروپ کے 14 دہشت گرد طرطوس میں ہلاک
شیعہ نیوز: ہیئت تحریر الشام سے وابستہ ذرائع نے شمال مغربی شام میں اپنے متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
شامی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے شامی عوام پر ظلم و ستم کے بعد قابض طاقتوں کے خلاف عوامی ردعمل میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینی حامیوں کی آواز دبانے اور آزادی اظہار کی خلاف ورزی، مشی گن یونیورسٹی کے خلاف شکایت
شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے وزیر داخلہ محمد عبدالرحمن نے ایک بیان میں کہا کہ وزارت داخلہ کے 14 اہلکار طرطوس کے مضافات میں ایک گھات لگائے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
عبدالرحمن نے یہ بھی تصدیق کی کہ اس حملے میں وزارت داخلہ کے 10 دیگر اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ ہیئت تحریر الشام نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ شام کی سابق حکومت کے باقی رہ جانے والے عناصر نے کیا ہے۔