
شام میں جولانی فورسز اور دروز قبیلے کے درمیان جھڑپیں، درجنوں ہلاک
شیعہ نیوز: شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں دروز قبیلے اور جولانی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپوں میں ایک درجن سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔
رائٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ شام میں سابق صدر بشار الاسد کی برطرفی کے بعد سے اقلیتوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جہاں تکفیری سرغنہ الجولانی کے جتھے ہزاروں علویوں کا قتل عام کر چکے ہیں۔
تحریر الشام کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ تازہ ترین جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب قریبی قصبے مالحہ اور دیگر سنی اکثریتی علاقوں سے مسلح افراد دمشق کے جنوب مشرقی علاقے کے دورزی قصبے جارامانہ پر حملہ آور ہوئے۔
مقامی امدادی کارکنوں کے مطابق جھڑپوں کے دوران 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے شام پر قابض تکفیری دہشت گرد گروہ تحریر الشام کی فورسز اور مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جہاں امریکہ اسرائیل اور ترکی کی حمایت سے اقلیتوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔