مشرق وسطی

شام: الحسکہ کے امریکی فوجی اڈے میں یکے بعد دیگرے کئی خوفناک دھماکے

شیعہ نیوز: شام کے علاقے الحسکہ کے جنوب میں واقع "الجبسه” آئل اسکوائر سے جو امریکہ کے دہشتگر فوجیوں کا اڈہ ہے یکے بعد دیگرے کئی خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

یہ دھماکے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف نام نہاد بین الاقوامی فورسز کے ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کے ساتھ ہی ہوئے۔ ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

شام میں امریکہ کے فوجی اڈوں کو حالیہ مہینوں کے دوران کئی بار نشانہ بنایا گیا۔ شام میں امریکی فوجی، داعشی دہشت گردوں کی مدد و حمایت کرتے رہے ہیں اور ضرورت کے مطابق ان عناصر کو ادھر سے ادھر منتقل بھی کرتے ہیں۔

شام میں امریکی فوجیوں کا وجود غیر قانونی اور اس ملک کی حکومت کی اجازت کے بغیر ہے اور امریکہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button