
شام، امریکی فوج کے تازہ دستے تیل سے مالا مال علاقوں میں داخل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام میں داعش اور ترکی کی ناکام کاروائیوں کے بعد امریکی فوج کے تازہ دستے تیل کی دولت سے مالا مال علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں۔
شمال مشرقی صوبے حسکہ کے العربیہ علاقے کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی ساز و سامان ، تعمیراتی مواد، بکتر بند گاڑیوں اور کئی آئل ٹینکرز پر مشتمل امریکی دہشتگردوں کا ایک کانوائے غیر قانونی گزرگاہ الولید کے راستے عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔
دہشتگرد امریکی فوج نے گزشتہ چند مہینوں کے دوران ہزاروں ٹرکوں کی مدد سے اسلحہ اور فوجی ساز و سامان شام میں تیل کے حامل علاقوں میں منتقل کیا ہے۔
شام دنیا میں تیل کے حامل ممالک کی فہرست میں بتیسویں نمبر پر ہے جس کے پاس ایک اندازے کے مطابق دو ارب پانچ سو ملین بیرل تیل موجود ہے۔
شام میں زیادہ تر تیل کے ذخائر ملک کے مشرقی علاقوں اور دیر الزور صوبے میں جبکہ بعض محدود ذخائر حماہ، رقہ اور حُمص میں موجود ہیں۔