شام، صدارتی انتخابات کے لئے تاریخ کا اعلان
شیعہ نیوز:شام میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 26 مئی کو کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں شام کی پارلیمان کے اسپیکر نے باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پیر سے دس روز تک وصول کیے جائیں گے۔
صدارتی انتخابات میں بیرون ملک مقیم افراد 20 مئی کو شامی سفارت خانوں میں ووٹ ڈالیں گے۔
یاد رہے کہ ملک میں جاری خانہ جنگی کے دوران یہ دوسری بار صدارتی انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔
شام کے صدر بشارالاسد نے ابھی تک باضابطہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان نہیں کیا ہے، صدر بشارالاسد 2000ء سے شام کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔
2014 کے صدارتی انتخابات میں صدر اسد نے 88 فیصد ووٹ لئے تھے۔ وہ اپنے والد حافظ الاسد کے انتقال کے بعد سن 2000ء سے عہدہ صدارت پر فائز ہیں۔
شام کے 2012 کے آئین کے مطابق کوئی بھی صدر 7 سالہ دو مدت تک ہی صدر رہ سکتا ہے۔