شام: امریکی فوجی چھاؤنی پر ڈرون حملہ
شیعہ نیوز: التنف فوجی چھاؤنی کو جو امریکی فوجیوں کے قبضے میں ہے، ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم
ابھی تک اس حملے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔
التنف فوجی چھاؤنی پر اس سے قبل بھی ڈرون حملے ہو چکے ہیں ۔
التنف علاقے میں امریکی فوجی چھاؤنی واقع ہے اور یہ ایک کلیدی اور نہایت اہم جئواسٹراٹیجک علاقہ شمار کیا جاتا ہے جو شام عراق اور اردن کی سرحدوں سے متصل ہے۔
یہ غیرقانونی چھاؤنی، غاصب اور دہشت گرد امریکی فوجیوں کے لئے تعمیر ہوئی ہے اور اس کے اطراف کے پچاس کلومیٹر کے علاقے ممنوعہ علاقے شمار ہوتے ہیں ۔
دوسری جانب امریکی فوجیوں نے شمالی صوبہ حلب پر حملہ کیا ہے۔ امریکی ہیلی کاپٹروں نے ڈیموکریٹک فورس کے زیرکنٹرول صرین علاقے میں واقع لافارژ اڈے سے شمالی حلب میں واقع جرابلس کے مضافات میں فوجی کارروائیاں انجام دی ہیں۔ کرد جنگجو شام میں امریکہ کے اصلی اتحادی شمار ہوتے ہیں اور انھوں نے ہی شمال مشرقی شام کے علاقوں پر امریکی قبضے کی زمین ہموار کی ہے۔