
شام: دروزی قبیلے کے رہنما کا بین الاقوامی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ
شیعہ نیوز: شام پر قابض دہشت گرد جولانی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور اقلیتوں کے قتل عام کے خلاف ملک کے دروزی قبیلے کے روحانی پیشوا نے بین الاقوامی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق شام کے دروزی قبیلے کے روحانی پیشوا شیخ حکمت الھجری نے جولانی فورسز کے ہاتھوں ملک کے عوام کے حالیہ قتل عام کے بعد بین الاقوامی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں بین الاقوامی تحفظ کی درخواست کرنا قوم کا جائز حق ہے۔
الھجری نے مزید کہا کہ عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں نے جولانی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور قتل عام پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جب کہ میڈیا اس قتل عام کو سنسر کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران ایک منصفانہ سمجھوتے کے حصول کے لیے پرعزم ہے، وزیر خارجہ عراقچی
انہوں نے زور دیا کہ شام میں جاری قتل عام کے تسلسل کو روکنے کے لیے بین الاقوامی افواج کی فوری مداخلت کی ضرورت ہے۔
دروز رہنما نے واضح کیا کہ ہمیں اب ان لوگوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے جو خود کو شام کا حکمران کہتے ہیں، الجولانی رژیم تکفیری عناصر کو قوم کے قتل عام کے لئے استعمال کرنا بند کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے درمیان شامی حکمرانوں سے وابستہ عناصر کی موجودگی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ یہ تکفیری عناصر قتل وغارت گری کے سفاک درندوں کے سوا کچھ نہیں۔
الھجری نے کہا کہ ہمیں داعش کی طرز پر تکفیری جتھوں کے ہاتھوں شامی عوام کے قتل عام کی توقع نہیں تھی، ساحلی علاقوں میں ہونے والی نسل کشی کی بھی تفتیش نہیں کی گئی اور نہ ہی ان پر مقدمہ چلایا گیا۔