
شام میں امریکہ اور ترکی مخالف مظاہرہ، امریکی پرچم نذر آتش
شیعہ نیوز : امریکہ اور ترکی کی ملک میں غیر قانونی فوجی موجودگی کے خلاف شام کے صوبہ الحسکہ کے علاقے القامشلی میں زبردست احتجاجی ہوا جس کے دوران امریکی پرچم کو آگ لگا دی گئی۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ الحسکہ کے علاقے القامشلی کے دیہی علاقوں الدمخیہ اور کبیرہ کے عوام نے ملک کے خلاف جنگ میں اسکے اتحادیوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ شام سے غاصبوں کو نکالنے کا واحد راستہ عوامی مزاحمت و مقاومت ہے اور اس کا آغاز شام کے علاقوں القامشلی، الحسکہ اور دیرالزور سے ہو چکا ہے۔
امریکہ اور ترکی کی شام میں غیر قانونی فوجی موجودگی کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے شام کا تیل چرانے اور ذرعی محصولات پر قبضہ جمانے سے متعلق امریکی دہشت گردوں اور کرد ملیشیاء کے کردار اور اقدامات کی مذمت کی اور شام سے امریکہ اور ترکی کے فوجیوں کے فوری انخلا کا پر زور مطالبہ کیا۔