مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام میں امریکی فوج کا جاسوس ڈرون طیارہ گر کر تباہ

شیعہ نیوز : شام کے شمال مشرقی علاقے میں دہشت گرد امریکیوں کا جاسوس ڈرون طیارہ تباہ ہو گیا ہے۔

شام کی الاخباریہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو الحسکہ صوبے کے الدردارہ علاقے میں دہشت گرد امریکہ کے جاسوس ڈرون طیارے کو سرنگوں کر دیا گیا۔

امریکی دہشت گرد اپنے تباہ شدہ ڈرون کے ملبے کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گزشتہ مہینوں کے دوران شام کے ایئر ڈیفنس نے لاذقیہ صوبے کی حمیمیم چھاؤنی کے قریب دہشت گردوں کے متعدد حملوں کو ناکام بنایا۔

دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حالات کا رخ غاصب صیہونی ٹولے کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش اور دیگر دہشتگرد ٹولوں کو شکست دی تاہم دہشت گردوں کے مکمل صفائے کے لئے اس وقت شامی فوج اور مزاحمتی محاذ کے آپریشن جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button