مشرق وسطی

شام میں دہشت گرد امریکہ کے آلہ کار ہیں۔ فیصل المقداد

شیعہ نیوز : شام کے نائب وزیر خارجہ نے دہشت گردوں کو مغربی ایشیا میں امریکہ کا سستا حربہ قرار دیا اور شام سے امریکیوں کے انخلا پر تاکید کی۔

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے شام کے الوطن اخبار سے گفتگو میں شام کے خلاف امریکہ کی حالیہ جارحانہ پالیسیوں اور اقدام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شامی عوام کے خلاف امریکہ کی جارحانہ پالیسیاں بدستور جاری ہیں اور امریکہ یہ سب کچھ دہشت گردوں کے ذریعے کرتا ہے۔

شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ شام ایک خود مختار ملک ہے اور اسرائیل کی خدمت اور دہشت گردوں کی مدد کے لئے کی جانے والی امریکی سازشوں کا راستہ روکنے کی توانائی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے غیر قانونی طورپر شام میں موجود ہے۔

امریکہ، شام کے مشرقی علاقوں میں غیر قانونی طور پر موجود ہے اور اس علاقے میں دہشت گردوں کی مدد کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی شام پر پابندیاں عائد کرکے اس ملک کی تعمیر نو کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button