مشرق وسطی

شام کے دارالحکومت میں بم دھماکہ، 8 افراد ہلاک

شیعہ نیوز: شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت داخلہ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ قصی عیسی نامی ایک شخص نے دمشق کے رکن الدین محلے میں یہ بم دھماکا کیا ہے۔

اس بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امدادی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

شام کا بحران دوہزار گیارہ سے سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی دہشتگردانہ کارروائیوں سےشروع ہوا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔

شام کی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد اور روس کی حمایت سے داعش دہشتگردوں کو دھول چٹا دی ہے جبکہ دوسرے دہشتگرد گروہ بھی جلد ہی شکست سے دوچار ہوجائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close