مشرق وسطی

شام: راس العین میں کار بم دھماکہ، 14 افراد جاں بحق و زخمی

شیعہ نیوز : شام میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 14 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے راس العین میں کار بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

شام کے شمالی شہروں پر ترکی کے فوجی قبضے کے بعد سے ان علاقوں میں موٹر سائیکل اور کار بم دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔

ترکی کی فوج نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران بارہا شام کی سرزمین پر جارحیت کی اور شام کے دہشت گرد گروہوں کا اصلی حامی بن گیا ہے۔

شام کے بعض شمالی علاقے اب بھی ترکی کے قبضے میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button