
شام، سیدہ زینب علاقے پر ایک بار پھر صیہونی حکومت کا حملہ
شیعہ نیوز: اسرائیل نے ایک بار پھر شام کے دارالحکومت پر حملہ کیا۔ شام کے شہر سیدہ زینب علاقے میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
شام کے سرکاری ذرائع نے بدھ کی شب اطلاع دی کہ صیہونی حکومت نے دمشق کے مضافات میں میزائل حملہ کیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے دمشق کے نواحی علاقے میں صہیونی میزائلوں کو نشانہ بنایا ہے اور ان میں سے بیشتر کو تباہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور عراق کے تعلقات مستحکم ہیں، صدر عبداللطیف رشید
سانا نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ دمشق کے مضافات میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
المیادین چینل نے دمشق میں اپنے نامہ نگار کے حوالے سے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ شہر سیدہ زینب علاقے میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
حالیہ برسوں میں صیہونی حکومت نے دمشق اور شام کے مختلف علاقوں پر بارہا فضائی حملے کیے ہیں اور ان میں سے اکثرکو دمشق کے فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا ہے۔
اسرائیل کے فضائی حملے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں کہ جب شام کی حکومت نے اقوام متحدہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط بھیج کر ان حملوں کی مذمت کی ہے اور انہیں روکنے کی اپیل بھی کی ہے۔