
شام، الجولانی کے کارندوں اور قسد فورسز کے درمیان شدید اختلافات
شیعہ نیوز: شام میں دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کے کارندوں اور کرد ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان شدید نوعیت کے اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔
باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد الجولانی کی حکومت اور کرد ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان شدید نوعیت کے اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی مسلح افواج کی امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کے ساتھ جھڑپ
الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے ایک سیکیورٹی ذریعے نے تصدیق کی کہ الجولانی کی حکومت اور قسد فورسز کے مابین تعلقات تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اختلاف کی اصل وجہ یہ ہے کہ قسد فورسز نے اپنے زیر حراست ان عناصر کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے جو الجولانی کے گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس انکار کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا عمل معطل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ مہینے شام کے دہشت گرد گروہ کے سربراہ ابومحمد الجولانی اور قسد کے کمانڈر انچیف مظلوم عبدی کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت قسد فورسز کو شام کی افواج اور سرکاری اداروں میں ضم کیا جانا تھا، اور ان کے زیر قبضہ علاقوں کو شام کے دہشت گرد دھڑوں کے کنٹرول میں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔