مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام، تکفیری دہشت گردوں کا حلب اور ادلب میں پیشقدمی کا دعویٰ

شیعہ نیوز: تکفیری دہشت گردوں نے شام کے صوبے حلب اور ادلب میں پیشقدمی کا دعویٰ کیا ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ مقاومت کے ہاتھوں گذشتہ ایک سال کے دوران شدید نقصانات کے بعد امریکہ اور اسرائیل شام میں اپنے ایجنٹ تکفیریوں کو دوبارہ ورغلا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حلب کے نزدیک واقع شہر سراقب دہشت گردوں میں قبضے میں چلاگیا ہے۔ تکفیری دہشت گردوں نے حلب شہر کے بعض مقامات پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبول ترین جماعت پر پابندی کی باتیں افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

العربیہ نے کہا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے حلب شہر میں سعداللہ اسکوائر پر قبضہ کرلیا ہے۔ شہر کے اندر تکفیری دہشت گردوں اور شامی فوج کے درمیان گھمسان کی جنگ ہورہی ہے۔

شامی فضائیہ زمینی فوج اور رضاکاروں کی مدد کررہی ہے۔ زمینی فوج کی گولہ باری اور جنگی طیاروں کی بمباری کی وجہ سے دہشت گردوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔

دراین اثناء روسی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حلب اور ادلب میں روسی فوج کے حملوں میں کم از کم 200 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسپوٹنک کے مطابق شامی فوج نے حلب کے مغربی علاقے میں دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button