دنیا

شام، تکفیری دہشت گردوں نے اسرائیل سے دفاعی مدد طلب کی ہے، صہیونی مبصر

شیعہ نیوز: صہیونی مبصر مردخای کیدار نے کہا ہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں نے صہیونی حکومت سے دفاعی مدد کی درخواست کی ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ شام کے صوبے حلب اور ادلب میں تکفیری دہشت گردوں نے شامی حکومت کے خلاف دوبارہ بغاوت شروع کرتے ہوئے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ مبصرین کے مطابق تکفیریوں کو امریکہ اور صہیونی حکومت کی مدد حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں تکفیریوں کے حملے، برطانیہ کا شامی حکومت کے ساتھ مخاصمت آمیز رویہ

صہیونی مبصر مردخای کیدر نے اس حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے شامی فوج سے مقابلہ کرنے کے لئے صہیونی حکومت سے دفاعی مدد کی درخواست کی ہے۔

مشرق وسطی کے امور کے ماہر کیدر نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے رہنماؤں نے صہیونی حکومت کو کہا ہے کہ شام میں اسرائیلی سفارت خانہ قائم کرنے کے لئے کوشش کی جائے گی۔ دہشت گرد تنظیمیں اس حوالے سے مسلسل صہیونی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تکفیریوں نے تل ابیب حکام کو ہتھیاروں کی فہرست دی ہے جس میں شامی فوج کے ساتھ لڑنے کے لئے درکار ہتھیاروں کے نام موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button