مشرق وسطی

شام، تیل کی لوٹ مار سے باز نہیں آ رہا ہے امریکہ

شیعہ نیوز:، 73 فوجی ٹرکوں اور آئل ٹینکروں سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس دہشتگرد امریکی فوجیوں کا ایک قافلہ گزشتہ رات شام کی غیر قانونی المحمودیه گذرگاہ سے عراق میں داخل ہوا ہے۔ جبکہ 25 بکتر بند گاڑیوں اور آئل ٹینکروں پر مشتمل ایک اور امریکی کاروان عراق کی جانب روانہ ہوا۔

3 روز قبل بھی 123 آئل ٹینکر شامی تیل لوٹ کر شام کے الجزیرہ علاقے سے عراق کی جانب روانہ ہوا تھا۔

شام کے صدر بشار اسد نے امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، شام کے قومی تیل کی لوٹ مار کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button