مشرق وسطی

شام کبھی بھی اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں ہو گا، اسعد الشیبانی

شیعہ نیوز: شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد لشیبانی نے کہا ہے کہ شام کبھی بھی اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں ہو گا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے جمعرات کو ترکی کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام اسرائیل سمیت کسی بھی فریق کے لیے کبھی خطرہ نہیں بنے گا ۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یقیناً اسرائیل کو بھی شام کی سلامتی اور خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم قائدین کی خانوادہ اسیران حامیان مظلومین پاراچنار سے اہم ملاقات

عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی شامی حکومت اسرائیل اور شام کے درمیان 1974 کے معاہدے کی پاسداری کرتی ہے۔” یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ دسمبر 2024 میں بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ وہ معاہدے کو کالعدم سمجھتے ہیں ۔ انھوں نے غاصب صیہونی فوج کو حکم دیا کہ وہ شام کے ساتھ بفر زون اور اس سے ملحقہ کمانڈ پوزیشنز کا کنٹرول سنبھال لیں۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز مظالم کی انتہا کردی اور 16 مہینے تک مظلوم فلسطینیوں کا خون بہاتی رہی اس دوران ان کے جرائم کی وجہ سے 50 ہزار کے قریب مظلوم فلسطینی شہید اور لاکھوں فلسطینی زخمی اور آوارہ وطن ہوئے جبکہ 80 فیصد سے زیادہ غزہ کی رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں لیکن اس کے باوجود شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا کہ شام اسرائیل سمیت کسی بھی فریق کے لیے کبھی خطرہ نہیں بنے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button