مشرق وسطی

شامی فوج نے ادلب کے مضافات میں متعددعلاقے آزاد کرالئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے ادلب کے مضافات میں اسٹریٹجک علاقہ جرجنازسمیت متعدد دیہاتوں کو تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

المیادین نے خبر دی ہے کہ شامی فوج نے جرجناز نامی علاقے میں موجود تکفیری دہشت گردوں کے مرکزی کیمپ پر قبضہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں نے دیر الشرقی،بابولین،ابومکی اورجرجناز سمیت 23 دیہاتوں کو النصرہ فرنٹ کے دہشت گردون سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

سرکاری فوج کی کارروائی میں درجنوں تکفیری دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، تاہم تکفیری دہشت گرد بیرونی امداد کی وجہ سے دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

دوسری طرف شامی فوج کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button