شامی وزیر خارجہ کی ایرانی سفارت خانے آمد، سید رضی موسوی کی شہادت پر اظہار تعزیت
شیعہ نیوز: جمہوری عربی شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد ایران کے سفارت خانے گئے اور بشار الاسد کی نمائندگی میں بریگیڈئیر سید رضی موسوی کی شہادت کی تعزیت پیش کی۔
فیصل المقداد نے کہا کہ سید رضی موسوی نے غصب شدہ حقوق کی واپسی کے لئے اپنی خدمات پیش کیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب نے اپنے آپ کو شہادت کے لئے وقف کیا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہادت میرے والد کی دلی تمنا تھی، صادق موسوی
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک سفارتی مہمان کی دہشت گردانہ حملے میں شہادت کے گواہ ہیں۔ یہ شہید اپنے دیگر ایرانی بھائیوں کے ساتھ شام میں عسکری مشیر کے طور پر تعینات تھے۔ اُن کی تمام سرگرمیان بین الاقوامی قوانین کے مطابق تھیں۔
فیصل المقداد نے کہا کہ اسرائیل کا یہ دہشت گردانہ فعل امریکی حمایت کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔
امریکہ ہر علاقائی و بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے۔ نیز غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام اور شامی عوام کے خلاف ہونے والی ہر جارحیت میں بھی برابر کا شریک ہے۔
یاد رہے کہ انقلابی گارڈز کے شعبہ تعلقات عامہ نے سوموار کے روز ایک جاری بیان کے ذریعے خبر دی کہ دمشق کے علاقے زینبیہ میں سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے سینئر مشیر اور شہید قاسم سلیمانی کے ساتھی صیہونی حملے میں شہید ہو گئے۔