شام، دہشتگردوں سے حلب کی آزادی پر عوام کا جشن
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حلب کے عوام کی جانب سےشامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ہاتھوں امریکی ، سعودی، اسرائیلی اور ترک حمایت یافتہ دہشتگردوں داعش اور النصرہ سے حلب کی آزادی پر جشن منایا جاہا ہے۔
شام کے میڈیا ذرائع کے مطابق حلب شہر کے عوام نے سڑکوں پر نکل کرصوبہ حلب کے شمال اور مغربی شہروں کی آزادی کا جشن منایا ۔شام کی فوج نے اتوار کے روز حلب کے شمال میں واقع علاقے صالات اللیرمون کو جو دہشتگردوں کا آخری ٹھکانہ تھا آزاد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
شام کے صدر بشار اسد نے حلب میںداعش اور النصرہ دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی شاندار کامیابیوںپر ٹیلی ویژن پر قوم سے اپنے خطاب میں حلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے پر شامی عوام کو مبارکباد پیش کی تھی۔
واضح رہے کہ شام کا بحران دوہزار گیارہ میں امریکا، اسرائیل ، سعودی عرب اور ترکی سمیت یورپی حکومتوں کے حمایت یافتہ مسلح دہشت گرد گروہوں داعش اور النصرہ کےشام پر حملے سے پیدا ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں صیہونی حکومت کی سیکورٹی کو یقینی بنانا تھا لیکن شامی فوج نے ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی مدد سے شام میں داعش کی کمر توڑدی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کا بھی تیزی کے ساتھ قلع قمع کیاجارہا ہے ۔