مشرق وسطی
شامی فوجیوں نے دہشتگرد امریکی فوجیوں کا راستہ روک دیا
شیعہ نیوز:امریکی فوجی گزشتہ روز صوبے الحسکہ کے دیہی علاقے قبور الغراجنه کی جانب جانا چاہتے تھے جنہیں شامی فوجیوں نے روک دیا اور انہیں واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں کا یہ کارواں پانچ بکتر بند گاڑیوں اور بڑی تعداد میں فوجیوں پر مشتمل تھا۔ اس کارواں کو شامی فوج نے ایم-4 بین الاقوامی ہائی وے سے گزرنے سے روک دیا۔ یہ شاہراہ قامشلی-حسکہ کے درمیان واقع ہے۔
شامی فوج کے اس جرأت مندانہ اقدام کے سامنے امریکی دہشتگرد فوجی بے بس ہوکر اپنے حمایت یافتہ کرد ملیشیا فورس ایس ڈی ایف کے زیر کنٹرول علاقے کی طرف لوٹ گئے۔
قابل ذکر ہے کہ الحسکہ میں شامی فوج اور عوام اب تک دسیوں بار امریکی فوجیوں کا راستہ روک کر انہیں واپس لوٹنے پر مجبور کر چکے ہیں۔