دنیا

شام کے بدترین حالات، داعش دوبارہ طاقت پکڑ کررہی ہے، برطانوی میڈیا

شیعہ نیوز: برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ شام کے مخدوش حالات کی وجہ سے داعش کو دوبارہ تشکیل نو کا موقع مل رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک افراتفری کا شکار ہوگیا ہے۔ تکفیری تنظیموں کے درمیان اقتدار کے حصول کے لئے اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ ملکی مخدوش حالات کی وجہ سے دہشت گرد تنظیم داعش نے موقع غنیمت جان کر دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں مستقل جنگ بندی کی جائے، وزیراعظم آئرلینڈ

برطانوی جریدے ٹائمز نے کہا ہے شام کے موجودہ حالات کی وجہ سے داعش کی تشکیل نو کے بارے میں پریشانی بڑھ رہی ہے۔ یوکرائن کی جنگ اور مشرق وسطی کے مسائل پر توجہ کی وجہ سے داعش جیسے موضوعات ذرائع ابلاغ کی نظروں سے اوجھل ہوگئے ہیں جس سے یہ تنظیم فائدہ اٹھارہی ہے۔

اخبار کے مطابق رواں سال کے دوران شام میں داعش نے کم از کم 700 حملے کیے ہیں۔ شام اور عراق میں اب بھی داعش کے ڈھائی ہزار اراکین موجود ہیں جو شام کی موجودہ صورت حال سے مزید افرادی قوت جمع کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button