مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

تبدیلی آگئی ہے، سعودی عرب میں لڑکوں کو چھیڑنے والی لڑکیاں گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عمران خان کے پاکستان میں تبدیلی آئے نہ آئے لیکن آل سعود کے سعودی عرب میں تبدیلی آگئی ہے، سعودی عرب میں لڑکوں کو چھیڑنے والی دو لڑکیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں لڑکوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے والی 2 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سعودی اخبار عکاظ کے مطابق جدہ پولیس نے اسنیپ چیٹ ویڈیو اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ایک لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے، لڑکی پر اپنی گاڑی میں بیٹھے چہل قدمی کرنے والے نوجوانوں کو چھیڑنے اور راہگیروں پر نامناسب جملے کسنے کا الزام ہے۔

اسنیپ چیٹ پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں گرفتار لڑکی کو لڑکوں پر جملے کستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، لڑکی کی اس حرکت پر صارفین نے جدہ پولیس سے لڑکی کو ڈھونڈ نکالنے اور گرفتار کرکے آداب عامہ کی خلاف ورزی کرنے پر سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس نے حکام کی جانب سے گرفتاری کا گرین سگنل ملنے کے بعد مذکورہ لڑکی کو مدائن کے علاقے سے اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ اپنی سہیلی کے ساتھ بیوٹی پارلر سے نکل رہی تھی۔

گرفتاری کے بعد ان لڑکیوں نے اسنیپ چیٹ پر ویڈیو جاری کی، جس میں سوشل میڈیا صارفین اور سعودی عوام سے اپنے عمل کی معافی مانگی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button