زائرین متوجہ ہوں، تفتان بارڈر سے کوئٹہ واپسی کا شیڈول جاری
اربعین کے موقع پر زمینی راستے سے زیارات کیلیئے جانے والے زائرین امام حسینؑ کی واپسی کے سلسلے میں تفتان سے کوئٹہ واپسی کا شیڈول جاری کردیاہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی کمیٹی برائے امورزائرین نےاربعین کے موقع پر زمینی راستے سے زیارات کیلیئے جانے والے زائرین امام حسینؑ کی واپسی کے سلسلے میں تفتان سے کوئٹہ واپسی کا شیڈول جاری کردیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی کمیٹی برائے امورزائرین نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو لیٹر جاری کیا ہے جس میں زائرین کی نقل وحرکت کے دوران سکیورٹی انتظامات کا تقاضہ کیاہے ۔
مرکزی کمیٹی برائے امور زائرین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زائرین ماہ نومبر 2019کی 1،2،4،5،7،8،10،11،13،14،16،17،18تاریخوں کو تفتان سے کوئٹہ کی جانب کانوائے کی شکل میں سفرکریں گے۔
واضح رہے کہ چہلم شہدائے کربلا میں شرکت کیلئے پاکستان بھر سے تقریباًایک لاکھ زائرین براستہ تفتان عراق پہنچے تھے ۔ اربعین حسینی ؑمیں شرکت کے بعد قافلوں کی واپسی کا سلسلہ آئندہ ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔
تمام قافلہ سالاروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ تفتان بارڈر پہنچنے سے پہلے شیڈول کو مدنظر رکھیں تاکہ زائرین کوتفتان بارڈر پر انتظار کی اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور قافلے بروقت کوئٹہ سے تفتان روانہ ہوسکیں ۔