پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بھارت نواز تکفیری و ناصبیوں کی گستاخیاں، تحفظ ناموس رسالت و حرمت فاطمہ زہرا ؑ ریلی کا اعلان

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بھارت نواز تکفیری و ناصبیوں کی گستاخیوں کے خلاف ’’تحفظ ناموس رسالت و حرمت حضرت فاطمہ زہرا ؑ ریلی‘‘ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نواز تکفیری و ناصبی گروہوں اور شخصیات کی جانب سے ملک میں ایک مرتبہ پھر فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوششوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں شان رسالت مآب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ، آل رسولؑ اور بالخصوص دختر رسول حضرت فاطمہ زہراؑ کی شان اقدس میں گستاخیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ان گستاخیوں کے خلاف کراچی میں جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں 26 جنوری بروز بدھ ،سہ پہر3 بجے ’’تحفظ ناموس رسالتﷺ و حرمت حضرت فاطمہ زہرا ؑ‘‘ ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میںعاشقان رسول ﷺ و اہل بیتؑ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔یہ ریلی ناد علی ؑ اسکوائر سے ملیر15
تک نکالی جائیگی۔

پاکستان میں بسنے والے مسلمان جو عاشق رسول ﷺو عاشق اہل بیتؑ ہیں وہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی بھارت اور اس کے آلہ کاروں کی ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈی جی آئی ایس آئی نے اس بات کا نکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں امریکہ کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے 100 ملین ڈالر خرچ کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button