اہم پاکستانی خبریں
طاہر اشرفی معزول، صاحبزادہ حامد رضا چیئرمین متحدہ علما بورڈ مقرر
شیعہ نیوز: پنجاب حکومت نے حافظ طاہر اشرفی کو چیئرمین متحدہ علماء بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ طاہر اشرفی کی جگہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا چیئرمین متحدہ علماء بورڈ بنا دیئے گئے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا کی تعیناتی کے حوالے سے سیکرٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مسلم لیگ ن کی حکومت آنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ اب دوبارہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے پر وزیراعلیٰ نے انہیں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب مقرر کر دیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ایسی حکومت کیساتھ نہیں چل سکتے جن کے کریڈٹ پر کرپشن اور بدعنوان کے ہزاروں داغ ہیں۔