دنیا

تائیوان اسلحہ ڈیل کو منسوخ کیا جائے، چین کا امریکہ کو انتباہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بیجنگ نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ تائیوان کو اسلحہ بیچنے کے معاہدے کو فوراً منسوخ کیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ اور چین میں نیا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کے بعد بیجنگ نے واشنگٹن سے کہا ہے کہ تائیوان کو اسلحہ بیچنے کے معاہدے کو فوراً منسوخ کیا جائے۔

چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تائیوان کو 2.2 ارب ڈالر کے اسلحہ کے فروخت کی ڈیل فورا منسوخ کی جائے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ جنگ شوینگ کا کہنا ہے کہ اسلحہ بیچنے کے معاہدے میں ٹینک اور طیارہ شکن میزائل بھی شامل ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کا تائیوان کو اسلحہ بیچنا چین کی خود مختاری پر حملہ ہے۔ کوئی ہمیں نیچا نہیں دکھا سکتا، ہم اپنی خود مختاری کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔

یاد رہے کہ تائیوان اور امریکہ کے درمیان ہونے والی اسلحہ ڈیل میں واشنگٹن تائیوان کو 108 کے قریب البم ٹینک اور 250 کے قریب سٹینگر پورٹ ایبل اینٹی کرافٹ میزائل دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button