مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

تکفیری اور داعشی اسلام امریکی اور سعودی اسلام ہے

شیعہ نیوز: یمن کی اسلامی اور مزاحمتی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے شہید حسین بدرالدین الحوثی کی شہادت کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک امریکہ کے شر سے محفوظ نہیں رہیں گے ۔ حزب اللہ لبنان عوامی مزاحمت کا بہترین اورکامیاب نمونہ ہے۔

انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کی سن 2000 ء میں اسرائیل پر کامیابی درحقیقت امت مسلمہ کی کامیابی تھی اور حزب اللہ کی اسرائيل پراس تاریخی کامیابی کے بعد امت مسلمہ میں اسرائیل پر فتح حاصل کرنے کی امید پیدا ہوگئی۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ سے اسرائیل کا حامی اور مددگار رہا ہے مسئلہ فلسطین حل کرنے کے سلسلے میں امریکہ سے امید وابستہ کرنا محض حماقت ہے کیونکہ امریکہ دنیا میں اسرائیل کا حقیقی حامی ملک ہے اور وہ فلسطینیوں کا طرفدار نہیں۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امریکہ نے دنیا میں سعودی عرب کے ذریعہ تکفیری اور داعشی اسلام کا چہرہ پیش کرکے اسلام کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی ، تکفیری اور داعشی اسلام وہی امریکی اور سعودی اسلام ہے۔ تکفیری اور داعشی گروہوں کو اسرائیل کی حمایت بھی حاصل ہے تکفیری گروہ علاقائی اور اسلامی ممالک میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ نے اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنا رکھا ہے اور اس سلسلے میں اسے سعودی عرب اور تکفیریوں کی حمایت حاصل ہے۔ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ خلیج فارس کی عرب ریاستیں امریکہ کے اہداف پر گامزن ہیں لیکن وہ امریکہ کے شر سے کبھی محفوظ نہیں ر ہیں گے۔

یمن کی اسلامی اور مزاحمتی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ یمن کی تباہی اور بربادی میں امریکہ سعودی عرب کے بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ ، یورپی ممالک اور اقوام متحدہ کو سعودی عرب کے یمن پرہولناک ، مجرمانہ اور بہیمانہ جرائم اور وحشیانہ بمباری پرکوئی تشویش نہیں لیکن سعودی عرب پر یمنی فورسز اور قبائل کی جوابی کارروائی پر سب کو تشویش لاحق ہوجاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button