دنیا

شام میں تکفیریوں کے حملے، برطانیہ کا شامی حکومت کے ساتھ مخاصمت آمیز رویہ

شیعہ نیوز: برطانیہ نے شام کے ساتھ مخاصمت جاری رکھتے ہوئے بشار الاسد کو حالیہ واقعات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ اپنے مخاصمت آمیز رویے کو جاری رکھتے ہوئے حلب اور ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کا بشارالاسد کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی ممالک یک جہتی کے ساتھ علاقے میں دہشت گردی پھیلنے کے روک تھام کریں، صدر پزشکیان

الجزیرہ کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر اسد کی سیاسی پالیسیوں کی وجہ سے شام میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

بیان میں تکفیری دہشت گردوں کی مذمت کے بغیر مطالبہ کیا گیا ہے کہ فریقین سویلین اور شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button