ٹانک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،تکفیری دہشتگرد واصل جہنم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں برہ خیل پل کے مقام پر سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ہے۔ رات دو بجکر 30 منٹ پہ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں بڑا دہشت گرد صمید اللہ ولد ولی جان قوم محسود سکنہ ساوتھ وزیرستان ہلاک ہو گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی ایف آئی آر میں اس دہشت گرد صمید اللہ کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا، جس میں خفیہ ایجنسی کے کرنل مجیب شہید ہو گئے تھے۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی خان کی جانب سے میڈیا کو جاری کی گئی معلومات کے مطابق ٹانک میں برہ خیل پل کے مقام پر سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر رات 2 بجکر 30 منٹ پر دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ آپریشن میں اہم دہشت گرد صمید اللہ ولد ولی جان قوم محسود سکنہ ساوتھ وزیرستان ہلاک ہو گیا۔ سی ٹی ڈی کی ایف آئی آر میں اس دہشت گرد صمید اللہ کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا جس میں خفیہ ایجنسی کے کرنل مجیب شہید ہو گئے تھے۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور دو دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ کرنل مجیب کو شہید کرنے والا دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔