
لوئر کرم، بگن سے تکفیری وہابی دہشتگرد حاجی کریم گرفتار
تکفیری دہشتگرد حاجی کریم نے دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دیا ہوا تھا، تین روز سے جاری کارروائی میں 25 سے زائد دہشتگردوں سمیت 70 سے زائد تکفیری گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ تقریبا پانچ ماہ سے پاراچنار اپر کرم کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہے
شیعہ نیوز: ضلع کرم میں لوئر کرم کے علاقہ بگن سے سیکیورٹی فورسز نے مطلوب تکفیری وہابی دہشتگرد حاجی کریم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق تکفیری دہشتگرد حاجی کریم نے دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دیا ہوا تھا، تین روز سے جاری کارروائی میں 25 سے زائد دہشتگردوں سمیت 70 سے زائد تکفیری گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ تقریبا پانچ ماہ سے پاراچنار اپر کرم کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہے۔
متعدد گھروں سے پاراچنار جانے والے کانوائے پر حملوں کے دوران لوٹا گیا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں اعلان کیا ہے کہ کانوائے کا لوٹا ہوا سامان خودہی گھروںسے باہر رکھ دیا جائے۔ بگن چارخیل مندوری اور اوچت کے علاقوں کو کل دس بجے تک خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملی یکجہی کونسل نے اتحاد امت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، علامہ ولایت جعفری
خیال رہے کہ لوئر کرم کے ان علاقوں سے مسلسل امن معاہدے کی خلاف ورزیاںکی جارہی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے قافلوں اور پشاور سے پاراچنار جانے والے ٹرکوں پر حملے معمول بن چکے ہیں، اس دوران سیکیورٹی اہل کاروں سمیت متعدد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب وسطی کرم چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں چار حملہ اور مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے، پولیس ذرائع کے مطابق لوئر و سنٹرل کرم میں حملہ آوروں کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے گولہ باری بھی کی گئی۔