اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ام حسان کی گرفتاری پر تکفیری وہابی دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز کو دھمکیاں

مولانا عبد العزیز اور انکی اہلیہ پاکستان میں خوارج طالبان اور داعش کے کھلم کھلا حمایتی اور انکے طرف دار ہیں، اور ان دہشتگرد تنظیموں کی مالی امداد و افرادی قوت فراہم کرتے ہیں، اسکے علاوہ ماضی قریب میں کئی بار افواج پاکستان سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے قتل کی دھمکیاں دے چکے ہیں

شیعہ نیوز: گزشتہ دنوں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف جاری سرکاری آپریشن کو روکنے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہونے کے الزام میں جامعہ حفصہ کی پرنسپل ام حسان کو گرفتار کیے جانے اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کیے جانے کے بعد تکفیری وہابی دیشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز، پولیس، سی ٹی ڈی اور افواج پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نقاب پوش تکفیری وہابی دہشتگرد اپنے سامنے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھ کر 24 گھنٹوں کے اندر ام حسان کی رہائی کا مطالبہ کر رہا ہے بصورت دیگر سکیورٹی فورسز اور باالخصوص ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ کا نام لے کر انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ام الفتن پرنسپل جامعہ حفصہ اسلام آباد، ام حسان گرفتار

یاد رہے کہ لال مسجد کے تکفیری مہتمم مولانا عبدالعزیز جو 2007 کے فوجی آپریشن کے دوران برقہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار ہوئے تھے، ام حسان انکی اہلیہ ہیں اور لال مسجد سے ملحق جامعہ حفصہ کی پرنسپل بھی ہیں جہاں سینکڑوں طالبات انکی زیر نگرانی انتشار، شدت پسندی اور تکفیریت کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

مولانا عبد العزیز اور انکی اہلیہ پاکستان میں خوارج طالبان اور داعش کے کھلم کھلا حمایتی اور انکے طرف دار ہیں، اور ان دہشتگرد تنظیموں کی مالی امداد و افرادی قوت فراہم کرتے ہیں، اسکے علاوہ ماضی قریب میں کئی بار افواج پاکستان سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے قتل کی دھمکیاں دے چکے ہیں جبکہ ریاست پاکستان کے خلاف اپنے ہزاروں خودکش حملہ آوروں کے زریعے ملک بھر میں دھماکے کر کے ملک کت امن و امان کو تباہ کرنے کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرم میں پائیدار امن کیلئے وحدت کے علمبردار علماء سے استفادہ کیا جائے، علامہ ساجد نقوی

اب وقت آ گیا ہے کہ ریاست پاکستان لال مسجد کے تکفیری مہتمم عبد العزیز اور انکی اہلیہ ام حسان اور ان جیسے دیگر فتنوں کی بیخ کنی کرتے ہوئے انکے خلاف سخت اور فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کریں اور ارض پاکستان کو انکے نحس وجود سے پاک کر کے امن و امان کا قیام یقینی بنائیں۔

مذکورہ دھمکی آمیز ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button