
ضلع کرم میں تکفیریوں کی ایک بار پھر فائرنگ، کئی افراد زخمی حالات کشیدہ
اس بار فائرنگ بوشہرہ میں کی گئی جس سے عباس علی اور گل علی شدید زخمی ہوئے دونوںکو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا
شیعہ نیوز: خیبر پختونخوا کے شورش زدہ ضلع کرم کے علاقے اپر کرم میں تکفیریوں کی جانب سے ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے. اس بار فائرنگ بوشہرہ میں کی گئی جس سے عباس علی اور گل علی شدید زخمی ہوئے دونوںکو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا. زخمیوںکاکہنا ہے وہ سرد موسم کی وجہ سے دھوپ میں بیٹھے تھے کہ اچانک تکفیری دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی.
شہریوںپر بلااشتعال گولیاںچلائے جانے کے بعد مخالف قبائل کے مابین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال لے جانے والی گاڑی دوسرے گاڑی سے ٹکراگئی۔ اس تصادم کے باعث مزید چھ افراد زخمی ہوگئے، اس طرح فائرنگ اور گاڑیاں ٹکرانے والے افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں. ان میں سے ایک خاتون کی حالت نازک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گستاخ امام زمانہؑ، ملعون احسن باکسر کی مدعی مقدمہ اور وکیل کو قتل کی دھمکیاں
قبائلی رہنما حاجی عابد نے تازہ صورت حال پر کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے بار بار امن معاہدے کی خلاف ورزی افسوسناک ہے۔ اب تک 14 بار معاہدے کی خلاف ورزیاںکی جاچکی ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ مزید حالات خراب ہونے سے بچانے کے لیے ان تکفیری دہشتگردوں کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔
یاد رہے کہ خیبر پخونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ ضلع کرم میں امن قائم ہو چکا ہے، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔