پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بگن کے تکفیریوں نے 4 شہداء کے سر و اعضاء بریدہ جسد خاکی بھیج دیے

لاشوں کے تبادلے میں تکفیری دھشت گردوں کی جانب سے جن شہداء کے جنازے موصول ہوئے انکے جسموں سے انکے سر اور دیگر اعضاء جیسے ہاتھ پاؤں، کان، ناک وغیرہ علیحدہ کیے ہوئے تھے

شیعہ نیوز: اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے ضلع کرم و پاراچنار میں سیز فائر کے اعلان کے بعد لاشوں کے تبادلے میں بگن کے تکفیری شدت پسند خوارج نے اپنے اجداد کی بیہیمانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 4 شیعہ شہید مومنین کے سر بریدہ و اعضاء کٹی لاشیں پاراچنار بھیج دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں سیز فائر اعلان کے باوجود جھڑپیں جاری

لاشوں کے تبادلے میں تکفیری دھشت گردوں کی جانب سے جن شہداء کے جنازے موصول ہوئے انکے جسموں سے انکے سر اور دیگر اعضاء جیسے ہاتھ پاؤں، کان، ناک وغیرہ علیحدہ کیے ہوئے تھے۔

تکفیری خوارج نے شریعت محمدی ص کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے اور اپنے روایتی بغض و کینہ کے باعث شیعہ شہداء کے جسد خاکی پر بھی رحم نہ کیا اور لاشوں کی تبادلے سے قبل کلہاڑیوں سے انکے جسم سے ناک، کان، ہاتھ، پاؤں کاٹ کر الگ کر کے میدان کربلا میں کیے گئے ظلم و بربریت کی یاد تازہ کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button