طالبان کی جانب سے افغانستان میں عزاداری پر ۔داعشی مولوی عبدالعزیز کی مذمت
شیعہ نیوز: اسلام آباد کی لال مسجد کے خطیب ، عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے حامی ، مولوی عبد العزیزعرف برقعہ پوش مفرور نےایک بار پھر پاکستان کے متفقہ آئین کو مسترد کرتے ہوئے اسے طاغوتی اور غیر اسلامی آئین قراردیکر قرآن مجید پر بھی مسلمانوں کےدہشتگرد بننے کی سنگین تہمت لگادی، طالبان کی جانب سے افغانستان میں عزاداری کی اجازت کی بھی مذمت ۔
معروف صحافی اور یوٹیوبر نادر بلوچ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں مولوی عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلامی حکومت نہیں، یہاں اگر اسلامی حکومت ہوتی تو چوری کرنے پر ہاتھ کاٹے جاتے، زنا کے مرتکب ہونیوالوں کو سنگسار کیا جاتا اور شرابی کو کوڑے مارے جاتے مگر یہاں کوئی بھی قانون اسلامی نہیں، یہاں سزائیں بھی شرعی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں محرم الحرام کے جلوسوں سمیت کسی بھی قسم کے جلوس کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے، جلوسوں کے سڑکوں پر آنے سے آرام میں خلل پڑتا ہے، ایسے افعال چار دیواری کے اندر ہونے چاہیئے۔ مولوی عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر میں ایسا نظام چاہتے ہیں کہ جو قرآن و سنت کے عین مظابق ہو، دنیا میں انسانوں کا بنایا ہوا نظام نافذ ہے، انسان کا بنایا ہوا نظام پرفیکٹ نہیں، صرف الہیٰ نظام ہی دنیا کو امن دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے امارات اسلامی کو بھی اچھا سمجھتے ہیں، ہم امارت اسلامی پوری دنیا میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیں پاکستان پر کسی کے دستخط نہیں ہیں، یہ سارا دھوکہ ہے، میں اس آئیں کو کفریہ آئیں سمجھتا ہوں، جو اسے اسلامی آئین کہتا ہے، میں اسے چیلنج دیتا ہوں، آئے مجھ سے بات کرے۔انہوں نے کہا کہ میں سالہا سال سے کہہ رہا ہوں پاکستان کا نظام انگریز کا بنایا ہوا ہے، یہ اسلامی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان ہمارے بھائی ہیں، ہمارے لئے محترم ہیں، لیکن طالبان ہمارے لئے آئیڈل نہیں، ان میں کمزوریاں ہو سکتی ہیں۔ طالبان کا افغانستان میں اہل تشیع کو عاشور کی اجازت دینا درست فیصلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں کسی جلوس کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے، یہ وقت اور پیسے کا ضیاع ہے۔ مولوی عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ہمارے آئیڈل پیغمبر اکرم (ص) ہیں جو خطاوں سے پاک ہیں، ہمیں انہیں کی سیرت کو فالو کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں طاغوت بیٹھا ہے، پاکستان میں طاغوتی نظام ہے، ہم نے یہاں طالبان کا جھنڈا لہرایا، جسے طالبان کا جھنڈا پسند نہیں، وہ طالبان کے نظام کو کیسے پسند کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کی قتل و غارت پر تو شور مچ جاتا ہے لیکن امریکہ جب بمباری کر رہا تھا تو کسی نے بھی مذمت تک نہیں کی، نہ بلاول بھٹو نے مذمت کی نہ نواز شریف نے مذمت کی اور نہ جرنیلوں نے مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں جسے حق سمجھتا ہوں، اسے حق کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن خود کہتا ہے دہشت گرد بنو، قرآن کہتا ہے کہ اللہ کے دشمنوں کیخلاف دہشتگرد بنو، اللہ کے بندوں کیخلاف نہیں، اللہ کے دشمن طاغوتی قوتیں ہیں، پاکستان میں امریکہ کا نظام ہے، پاکستان امریکہ کا اتحادی ہے، جب سے پاکستان امریکہ کا اتحاد ہوا ہے، یہ طاغوتی ہو گیا ہے۔