اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

خطرناک تکفیری وہابی دہشت گرد منگل باغ افغانستان میں واصل جہنم

پاکستان کو انتہائی مطلوب سعودی نواز کالعدم تنظیم لشکر اسلام کا تکفیری وہابی سربراہ منگل باغ آفریدی افغانستان میں بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں منگل باغ اور اس کے تین ساتھی مارے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ننگرہار کے گورنر نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ کمانڈر منگل باغ آفریدی اس کا گروپ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) پاکستان سے وابستہ رہا ہے۔

اس سے قبل بھی منگل باغ کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ اور ان کے چار ساتھیوں کو زندہ یا مردہ پکڑنے میں معاونت پر لاکھوں روپے کے انعامات کا اعلان کیا تھا۔

حکومت نے منگل باغ کی سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقرر کی تھی جبکہ ان کے دیگر تین ساتھیوں سیفور قبیلہ سپاہ ، عدنان قبیلہ بر قمبرخیل اور واحد قبیلہ شلوبرقمبر خیل کو پکڑنے میں معاونت کرنے پر بیس بیس لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button